مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2022ء) مظفرگڑھ پولیس اور انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے خانگڑھ میں امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او طارق ولایت نے خانگڑھ کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اس موقع پر پولیس، انجمن تاجران اور جلوسوں کے منتظمین بھی ان کے ہمراہ تھے.ایس ایچ او خانگڑھ نے انتظامات, روٹس ہائے اور اہم ایشوز کے حوالے سے ڈی پی او کو مکمل بریفنگ دی اس موقع پر ڈی پی او نے بتایا کہ محرم الحرم کے حوالے سے خانگڑھ میں جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ خانگڑھ میں روٹس ہائے کے دوروں کا مقصد ازسرنو جائزہ لے کر مربوط سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ امن برقرار رکھنے کے لئے وہ خانگڑھ کے تمام مکاتب فکر کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ممبران امن کمیٹی،تاجر حضرات اور انتظامیہ خانگڑھ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے باہمی تعاون سے کام لیں گے اور تمام مکاتب فکر کے درمیان بھائی چارے کی فضاء قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں بھائی چارے اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مسلکی رواداری و ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے.اور محرم الحرام کے سلسلہ میں خانگڑھ میں ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔