مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 15مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی شکنجہ سخت،50 لیٹر دیسی شراب ، 30 بور پسٹل برآمد۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی پی او کوٹ ادو سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو غلام محی الدین نے کاروائی کرتے ہوئے15مجرمان اشتہاری جوکہ مقدمہ نمبر368/21 میں ملوث تھے گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔
دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 لٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان عبدالمجید اور انعام اللہ کو گرفتار کرکے بولا تھا نہ بند کر دیا۔
تیسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے1عدد پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد کرکے ملزم شاہد اقبال کو گرفتار کر لیا اور حوالات تھانہ بند کر دیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی کوٹ ادو کاکہنا تھا کہ پولیس مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔نشہ ایک لعنت ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے،منشیات فروشان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی،ناجائز اسلحہ اور اسلحے کی نمائش کرنے پر بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔