مظفرگڑھ ،پولیس کی ملزمان کے خلاف کارروائیاں ، متعدد ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزکردیں،پولیس ترجمان کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل جتوئی نصراللہ خان بابر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ جتوئی امام بخش نوید نے کاروائی کرتے ہوئے50 لٹر دیسی شراب60 لٹر لہن اور چالو بھٹی برآمدکرکےملزم محمد اقبال کو گرفتار کر لیا،دوسری کارروائی میں ایچ او تھانہ جتوئی نے قحبہ خانہ پر چھاپے کے دوران دو مردوں اور کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ۔

ایس ڈی پی او کوٹ ادو سرکل مسعود جاوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ عدیل شہباز کریم نے کاروائی کرتے ہوئے ایک عادی مجرم ذیشان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی کوٹ ادو مسعود جاوید کا کہنا تھا کہ پولیس اشتہاری مجرمان کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے گی۔\378