مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 مارچ2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائت کی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو ایس ایچ او محمود کوٹ ایس ایچ او سٹی علی پور ایس ایچ او بیٹ میر ہزار کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائیاں،5 مجرمان اشتہاری گرفتار،پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو مہر جلیل نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری ملزم طور خان مقدمہ نمبر 536۔
21 بجرم 406 ،گرفتار ایس ایچ او محمود کوٹ محمد نواز نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم اشتہاری محمد اظہر کو گرفتار کر لیا ،ایس ایچ او سٹی علی پور غلام مجتبی نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم اشتہاری عمیر کو گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او تھانہ بیٹ میر ہزار محمد امجد علی نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم اشتہاری عابد اور نذر احمد کو فزیکل گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کرایا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔