مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 فروری2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ طارق ولایت کی پالیسی کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ محمد جمعیل نے کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش ملزم محمد اکرم کو گرفتار کرکے 120 گرام چرس برآمد کر لی اور اے ایس آئی ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔مظفرگڑھ پولیس شہریوں کی جان و مال اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے، نشہ جیسی لعنت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔