مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فراز احمد کی مقتول تحصیل نائب امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد کے گھر آمد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے لواحقین سے فاتحہ خوانی کی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے نائب تحصیل امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد کے گھر جاکر لواحقین سے فاتحہ خوانی کی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔
نائب تحصیل امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد کو تین افراد نے شاہ جمال میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں درج ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔مقتول کے خاندان میں پہلے بھی قتل کے مقدمات پر رنجش پائی جاتی تھی۔