مظفرگڑھ7 جنوری (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔07 جنوری2022ء) :تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس کی جانب سے دوران گرفتاری ملزم کے برہنہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کوٹ ادو سعادت علی کو انکوائری کا حکم دے کر رپورٹ طلب کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق دوران گرفتاری بنائی گئی تمام ویڈیوز کا ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے، ویڈیوز کا ہر اینگل سے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق رپورٹ کے بعد زیادتی ثابت ہونے کی صورت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے تھانہ دائرہ دین پناہ کے ایس ایچ او انسپکٹر مختیار نے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر متعدد ڈکیتیوں اور چوریوں میں مطلوب ملزم مزمل مشوری کو گرفتار کیا تھا،پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے ملزم مزمل مشوری کے خلاف 6 مقدمات کی فہرست جاری کی ہے اور کہا ہے کہ وہ چوروں اور ڈکیتوں کے گینگ کا سرغنہ ہے اس کے گینگ کے دیگر ممبران عدنان ،ندیم ،دلاور ،کامران،رمضان، جاوید اور دلی گرمانی ہیں۔