صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ حکومت پنجاب کے اہم پراجیکٹ کشتی سکول کا افتتاح کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ حکومت پنجاب کے اہم پراجیکٹ کشتی سکول کا افتتاح کر دیا ۔صوبائی وزیر نے مقامی ماہی گیر خواتین کی بنائی گئی دستکاریوں کے سٹال کا بھی معائینہ کیا ۔

صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے مقامی ماہی گیر دستکار خواتین کے فن کو سراہا ۔کشتی سکول اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے جس کے ذریعے دریا کے کنارے بسنے والے لوگوں کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ سے حکومت پنجاب کے ایجوکشن فار آل وڑن کی تکیمیل ہوگی۔