مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 نومبر2021ء) زیادتی کا شکار خاتون اور گرفتار اے ایس آئی امتیاز سہرانی کا موبائل ڈیٹا پولیس نے حاصل کر لیا ۔پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار خاتون اور گرفتار اے ایس آئی امتیاز سہرانی کا موبائل ڈیٹا پولیس نے حاصل کر لیا ہے۔مظفر گڑھ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اور ملزم کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے لاہور بھیجے جانے کا امکان ہے۔
وا ضح رہے کہ کوٹ ادو میں 24 نومبر کو ایایس آئی اور 3 اہلکاروں نے مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی کی تھی۔گزشتہ وز زیادتی کے الزام میں گرفتار کیئے گئے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔مظفر گڑھ کی عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔مظفرگڑھ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، خاتون اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔