مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2021ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب ترقی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے۔ پنجاب کاکوئی شہراورقصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعلی عثمان بزدار مظفرگڑھ میں ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔
ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے شہر کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں لیڈیز پارک میں سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی اور دریائے چناب کے قریب تفریحی پارک کی بحالی کا حکم دیا۔
پنجاب میں گزشتہ 3 برس کے دوران جتنے ترقیاتی کام ہوئے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری اورشفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔مظفر گڑھ سمیت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صحت اورتعلیم کی معیاری سہولتیں دینے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی عوامی ایجنڈا ہے اور نہ کوئی حکمت عملی۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔پی ڈی ایم جلسوں کا شوق پورا کر لے، حکومت مدت پوری کرے گی۔