مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 اکتوبر2021ء) صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر کے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات کررہی ہے ،کسان کارڈ کا اجراء، فصلات کی کاشت پر سبسڈی، کھاد، بیج، زرعی ادویات اور زرعی مشینری پر سبسڈی کی فراہمی حکومت پنجاب کا شعبہ زراعت میں انقلابی اقدام ہے ۔
یہ بات انہوں نے محکمہ واٹر منیجمنٹ کے زیر اہتمام کاشتکاروں کو لیزر لینڈ لیولر پر سبسڈی فراہم کرنے کیلئے قرعہ اندازی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا نمائندہ جنرل اسسٹنٹ ریونیو شعیب خان بوسن، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ڈ ی جی خان حافظ محمد خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ مظفرگڑھ رشید احمد خان چنگوانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ سید صفدر حسین شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ کوٹ ادو اعجاز احمد گرمانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ محمد ابو زر، واٹر منیجمنٹ آفیسر ملک محمد سلیم بھی موجود تھے۔
جس کیلئے 213کاشتکاروں کی طرف سے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے تحصیل مظفرگڑھ کے 26، تحصیل کوٹ ادو کے 38، تحصیل علی پور کے 15جبکہ تحصیل جتوئی کے 11کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔