مظفرگڑھ،محمود کوٹ میں ایک شخص کے کان اور ناک کاٹ دی گئی، مقدمہ درج
مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – 23 جولائی2021ء) مظفر گڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں ایک شخص کے کان اور ناک کاٹ دی گئی، متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو شک تھا کہ متاثرہ شخص کے اس کی بیوی سے تعلقات ہیں۔