مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 اکتوبر2020ء) : ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چوہدری محمد اکرم نے صحافیوں کو پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع مظفر گڑھ کے تمام اہل ووٹرز کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے 4 – اکتوبر 2020 تا 25- اکتو بر 2020 تک ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس ضلع مظفرگڑھ میں ووٹرز لسٹ ڈسپلے کر دی گئی ہیں – آپ سے گذارش ہے کہ آپ اپنے شناختی کارڈ کا نمبر 8300 پر sms کریں اور اپنے ووٹ کے متعلق تفصیل جانیئے۔
اگر آپکے ووٹ کا اندراج موجود نہیں ہے۔ اگر آپ اپنا ووٹ کسی دوسرے پتہ پر منتقل کروانا چاہتے ہیں یا آپ اپنے ووٹ میں کسی قسم کی درستگی کروانا چاہتے ہیں تو درج بالا تاریخوں میں آفس اوقات کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس نذد جنرل بس اسٹینڈ مظفرگڑھ تشریف لا کر اپنے ووٹ کی رجسٹریشن، منتقلی یا درستگی کروائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کے اندراج کے لیے فارم نمبر 21 ہے ، ووٹ کی منتقلی کے لیے فارم نمبر 22 ہے جبکہ ووٹ کی درستگی کے لیے فارم نمبر 23 ہے۔
یہ تمام فارم الیکشن آفس سے بغیر کسی قیمت کے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے اس موقع پر ضلع مظفرگڑھ کے اہل ووٹرز سے درخواست کی کہ آج ہی زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں یا درستگی یا پھر منتقلی کو یقینی بنائیں۔\378