مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 ستمبر2020ء) مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور کے تھانہ رنگ پور کی حدود کے چک 6 میں عوام نے ڈاکوئوں کی واردات ناکام بنا دی۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور کے تھانہ رنگ پور کی حدود کے چک نمبر 6 میں دو ڈاکو لوگوں کو لوٹنے کے لئے داخل ہوئے۔
لیکن چک کے نوجوانوں اور جھتیال برادری کے جوانوں نے ایک ڈاکو پکڑ لیا جبکہ دوسرا تھانہ چوبارہ کے علاقہ کی طرف فرار ہوگیا لیکن راستے میں لوگوں کی طرف سے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے تھانہ چوبارہ کے رہائشی دو افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ عوام نے مل کر دونوں ڈاکوئوں کو قابو کر لیا۔ پولیس تھانہ رنگ پور اور چوبارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی۔