زخمی خاتون رخسانہ بی بی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ، اس کے شوہر نے زمین فروخت کی جس پر میں نے اسے کہا کہ پہلے زمین واپس لو پھر تمہارے ساتھ جاؤں گی خاوند طیش میں آ گیا اور اپنے 3 نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے ہم پر فائرنگ کر دی اور میرے دونوں بیٹوں کو بھی زبردستی اٹھا کر لے گیا۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جولائی2020ء) روٹھی ھوئی بیوی کے گھر واپسی سے انکار پر شوہر کی سسرال میں فائرنگ سے بیوی اور ساس شدید زخمی ہوگئیں۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی علی پور کی حدود میں راجپوت کالونی میں روٹھی بیوی کے نہ ماننے اور گھر واپسی سے انکار پر شوہر نے فائرنگ کرکے ساس اور بیوی کو زخمی کر دیا، خانیوال کے رہائشی زمان رند نامی شخص نے اپنے 3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اپنے سسرال میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں زمان رند کی ساس شماد مائی اور بیوی رخسانہ بی بی شدید زخمی ہو گئے، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد اپنے دو بچوں کو بھی اٹھا کر فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی علی پور نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور غزال حیدر نفری کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے روانہ ہو گئے۔