مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مئی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر رمضان المبارک کے مہینے میں سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر عملدرامد کا آغاز کردیا گیا، 672 مساجد پر سب انسپکٹر، اے ایس آئیز، ہیڈ کنسٹیبلز اور کنسٹیبلز سمیت مظفرگڑھ پولیس کے 915 اہلکار ڈیوٹی کر رہے ہیں، ترجمان پولیس مظفرگڑھ، کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن اوورآل، ایس ڈی پی او، ز اپنے سرکل اور ایس ایچ او، ز اپنے ایریاز میں ڈیوٹی چیک کریں گے،ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے جبکہ ضلع میں گشت کا نظام مزید موثر بنا دیا گیا ہے، پولیس فورس مساجد میں فجر، مغرب اور عشا کے وقت، نماز جمعہ میں خصوصی ڈیوٹی کیلئے زیادہ اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں،ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں پولیس جوان اور لیڈی اہلکاران بھی تعینات کیئے گئے ہیں، ایلیٹ فورس، کوئیک ریسپانس فورس بھی گشت کرینگی جبکہ پولیس لائن میں کسی بھی ایمر جنسی صورتحال کیلئے ریزور فورس موجود رہینگی،