مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اپریل2019ء) چودہ سالہ لڑکا موٹر سائیکل کے درخت سے ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ وسندے والی اڈے سے شہباز سامان خرید کر واپس گھر محمد پور جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرایاجس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔بچے کی نعش جب بستی پہنچی تو کہرام مچ گیااور پورا علاقہ سوگوار ہو گیا۔