مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 اپریل2019ء) مظفر گڑھ میں تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔مظفرگڑھ میں قصبہ گجرات روڈ پر چوک قریشی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھاذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر سے پیٹرول کی لیکیج شروع ہونے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے علاقے کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ۔
Next Post