مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اپریل2019ء) پنجاب حکومت نے حلقہ پی پی 276 مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر کو لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ صوبہ میں خوندگی کی شرح میں اضافے اور تعلیم عام کرنے کے لئے وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن کے مطابق تندہی سے کام کریں گے جبکہ محکمانہ کارکردگی میں بھی مزید بہتری لائی جائے گی۔