مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اپریل2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر پولیس کلچر میں تبدیلی اور عوام میں پولیس کا مثبت تاثر پیدا کرنے اور عوام پولیس دوستی کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کیے جا ر ہے ہیں۔اسی سلسلے میںایس ایچ او تھانہ صدر علی پور زاہد محمود لغاری نے سکول کے بچوں کا تھانہ میں وزٹ کرایا، پولیس محرر، آئی ٹی فرنٹ ڈیسک اور پولیس ورکنگ کے حوالے سے بچوں کو بریفنگ دی، بچوں نے تھانے آکر پولیس کے متعلق پہلے اور اب کے تبدیل شدہ خیالات کا اظہار بھی کیا، ایس ایچ او صدر علی پور نے سکول سے آئے بچوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیئے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے پولیس ورکنگ اور اچھے اقدامات عوام تک پہنچیں گے اور پولیس کلچر تبدیلی میں معاون ثابت ہونگے۔