مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 اپریل2019ء) مظفرگڑھ سے 16 کلومیٹر دور محمودکوٹ روڈ پر بستی قریشی والہ کے قریب کار اور موٹرسایئکل کے درمیان تصادم میں ایک خاتون جاںبحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔خاتون کی شناخت زوجہ محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔