مظفرگڑھ ۔ 30 جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2019ء) بدھ کے روز صبح سے رات گئے تک مظفر گڑھ ، خان گڑھ، شاہ جمال ،اڈا دانیڑیں ،جھلار شر یف ,محمود کوٹ،چوک مکو ل،کلیم چوک ، پل اترا ،ڈبل موڑ, کرم داد قریشی ,قصبہ گجرات ,ماہڑھا شہر سمیت گردونواح میں موسلادھار اور ہلکی بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا چلتی رہی،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، جبکہ کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔گندم کی پیداوار پر بارش کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔اور علاقہ میں متعدد بیماریوں کا بھی خاتمہ ہوگا۔