مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جنوری2019ء) پنجاب حکومت محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں سپورٹس سرگرمیوں پر عائد پابندی اٹھالی ہے اور سکول سربراہوں کو سپورٹس سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہی.جس کے بعد سکول سربراہوں نے طلبہ کی ٹیموں کی تشکیل کا آغاز کر دیا ہے،واضح رہے کہ سابق حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سکولوں میں سپورٹس سرگرمیوں اور گراؤنڈز میں طلبہ کو لے جانے پر پابندی لگائی تھی.جسے اب موجودہ حکومت نے ختم کر دیا ہے،تاکہ سکولوں میں صحت مند سرگرمیاں فروغ پا سکیں۔