مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2019ء) مظفرگڑھ کے قریبی علاقے خانگڑھ کے محلہ حافظ مقبول والا میں 8 منشیات فروشوں نے محنت کش کے گھر پر حملہ کر دیا۔منشیات فروشوں کو محنت کش پر پولیس کا مخبرہونے کا شک تھا اور ان کے خیال میں غریب محنت کش پولیس کو منشیات فروشوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتا تھا۔ انہوں نے ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر محنت کش کو مخبری کرنے کی سزا دینے کیلئے اس کے گھر پر حملہ کیا اور محنت کش اور اسے چھڑانے کی کوشش کرنے والے ایک اور شخص کو شدید زدوکوب کر کے زخمی کر دیا اور اس کے گھر کے دروازے کھڑکیاں اور برتن وغیرہ بھی توڑ دئیے۔