مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے تحصیل آفس اور کمپیوٹرائزڈلینڈ ریکارڈ آفس کا اچانک معائنہ کیا اور حاضری رجسٹرڈ کی پڑتال کی اور غیر حاضری ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو فوری طور پر شو کاز نوٹس جاری کردئیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ہر سرکاری ملازم کی ذمہ داری ہے کہ ان کے دفاتر میں دور دراز سے آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کرے،دفاتر میں آنے والے شہریوں کی بات غور سے سنیں اور اسکی مکمل رہنمائی کریں، سائلین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملازمین کی دفاتر سے غیر حاضر ی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، وہ خود مختلف اوقات میں مختلف دفاتر کا اچانک معائنہ کریں گے اور رجسٹر حاضری کی پڑتال کریں گے۔
Next Post