مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2019ء) پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح مظفرگڑھ میں بھی شدید دھند پڑ رہی ہے ، مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں کوٹ ادو علی پور جتوئی اور مظفرگڑھ میں اور گردونواح کے علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفرہو گئی ہے ،جس سے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ طلبا کو اسکول اور نوکری پیشہ افراد کو ملازمت پر اور مزدوروں کو مزدوری کیلئے آنے جانے میں دقت کا سامنا ہے ۔خاص طور پر جو لوگ یا طالبعلم دیہاتوں سے شہر میں آتے ہیں ان کیلئے زیادہ پریشانی ہے ۔دھند کی وجہ سے ضلع کے مختلف علاقوں میں متعدد حادثات بھی ہوئے ہیں، جن میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے لوگوں کو غیر ضروری طور پر سفر کرنے سے منع کیا ہے، جبکہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔