مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2019ء) میرٹ پر کام کرنا اولین ترجیح ہے عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا ہماری ڈیوٹی کے فرائض میں شامل ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور کا کھلی کچہری سے خطاب۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کے ویژن کے مطابق مظفر گڑھ میں کیا گیا کھلی کچہری کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے تلاوت کلام پاک سے کیا ،کھلی کچہری میں سول سوسائٹی، انجمن تاجران،میڈیا نمائندگان اور معززین علاقہ و شہری مظفرگڑھ موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس امجدجاویدسلیمی کی ہدایات پر عوام الناس کے مسائل براہ راست سن کر ان کو فوری حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل براہ راست سنتے ہوئے انہیں فوری حل کرنے کے موقع پر احکامات صادر کئے۔ انہوں نے کہا اگر کسی بھی فرد کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتو اس کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میرا ویژن ہے کہ معاشرے میں امن اور ترقی کی فضا قائم کرنے کے لئے ہر کام کو سو فیصد میرٹ پر کیا جائے۔