مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2019ء) نادرا آفس مظفرگڑھ کو ملتان روڈ سے جھنگ موڑ ڈی جی خان روڈ پر شفٹ کر دیا گیا ہے، جہاں اوپن ہال میں مرد و خواتین اپنی تصاویر بنوانے پر مجبور ہیں،چند پردہ دار خواتین نے شکایت کی ہے کہ خواتین کے فوٹو بنوانے کے لئے پردہ داری کا لحاظ کیا جانا ضروری ہے،اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ خواتین کے لئے فوٹو بنوانے کے لئے الگ کمرہ یا کوئی بند کیبن مخصوص کیا جائے تاکہ خواتین بند کمرے میں پردہ داری قائم رکھتے ہوئے فوٹو بنوا سکیں۔