مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2019ء) مظفرگڑھ اور علی پور میں شدید دھند کا راج حد نگاہ رات اور صبح کے وقت صفر ہو جاتی ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کراچی لا ہور اور کوئٹہ جانے والی ٹریفک بھی معطل ہو جاتی ہے دوسری طرف پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود نجی اسکولوں کے مالکان نے سکول بند نہیں کئے شدید د دھند اور سردی کے باعث بچوں کو سکول آنے جانے میں انتہائی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے