مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2019ء) سابق ایم پی اے میاں محمد عمران قریشی کی خوش دامن، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صدر ہسپتال ڈاکٹر حسن رضا قریشی ہاشمی اور ڈاکٹر محمد علی رضا قریشی ہاشمی کی والدہ قضائے الہی سے وفات پا گئیں، اٴْن کی نماز جنازہ گزشتہ روز منڈا چوک پر ادا کی گئی۔جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور، سی او ہیلتھ سلیم اکبر لغاری، سابق ممبران قومی اسمبلی جمشید خان دستی، میاں محمد عباس قریشی، سابق آئی جی پولیس میاں محمد ایوب قریشی، سابق تحصیل ناظم سردار آباد ڈوگر، خضر خان گوپانگ، وائس چیئرمین ضلع کونسل عابد محمود بھابھہ، چیئرمین یونین کونسلز اے بی مجاہد، اختر خان گوپانگ، اعظم خان بلوچ، چیئرمین بلدیہ خانگڑھ طاہر شاہ، سابق چیئرمین بلدیہ خانگڑھ چودھری لیاقت سمیت بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، سرکاری شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔مرحومہ کی رسم قل خوانی بروز ہفتہ 11 بجے دن انکے آبائی علاقہ ٹھٹھہ قریشی میں ہو گی۔