مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2019ء) سانحہ مظفرآباد ملز کے شہداء کے ورثاء ابھی تک انصاف سے محرو م ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نوٹس کرتے ہوئے غریب اور مظلوم مزدوروں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کریں،اورشہداء مزدورکے وارثان اور بچوں کو حکومت سہولیات فراہم کرے۔ان خیالات کااظہار یوم شہداء مظفرآباد ملز کی تقریب سے سید غلام علی بخاری صوبائی کوآرڈینیٹر متحدہ قومی موومنٹ سرائیکستان،لیاقت انتخاب چوہان ایڈووکیٹ سربراہ سوشلسٹ تحریک آزادی پاکستان، آغاسید محمد علی رضوی، جنرل سیکرٹری اسلامک میڈیا فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب، میاں محمد رمضان قریشی چیف آرگنائزر عوام مسلم لیگ جنوبی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں شہداء مظفرآباد ملز کے درجات بلندی کیلئے دعا کی گئی۔