مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے انتخابات برائے سال 2019-20 کیلئے کاغذات نامزدگی،اعتراضات،جانچ پڑتال کے مراحل سے گزرنے کے بعد امیدواران کی فائنل لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے جس کے مطابق اس وقت 5 عہدوں کیلئے 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا صدارت کے عہدے کیلئے 3 امیدوار مہر محمد اعجاز ایڈووکیٹ،سردار فرحان منظور ایڈووکیٹ اور محمد سلیم پتافی ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔نائب صدر کے عہدے کیلئے رانا محمد قاسم ایڈووکیٹ اور شیخ محمد ایاز ایڈووکیٹ 2 امیدواران آمنے سامنے ھیں جنرل سیکریٹری کیلئے بھی 2 امیدوار ظفر احمد انصاری ایڈووکیٹ اور محمد زبیر سہرانی ایڈووکیٹ میدان میںہیں لائیبریری سیکریٹری کیلئے 2 خواتین وکلا شمسہ کنول ایڈووکیٹ اور سیدہ انعم شاہ ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہے فنانس سیکرٹری کیلئے محمد عمیر بلوچ ایڈووکیٹ اور محمد جاوید ایڈووکیٹ میدان میں ہیں جبکہ جائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر رائے اعزاز احمد ایڈووکیٹ بلا مقابلہ کامیاب ھو چکے ہیں مجلس عاملہ کی 10 نشستوں کیلئے 10 امیدواران ہی نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے تھے اس لئے وہ سب بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دئیے گئے ہیں الیکشن 12 جنوری کو ھو گا جس کیلئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے ۔
Prev Post