مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اکتوبر2018ء) مظفرگڑھ کے علاقہ محمود کوٹ کے قریب دو ویگنوں میں تصادم کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی پولیس کے علاوہ ریسکیو 1122کی چارگاڑیوں نے 30سے زائد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ جبکہ شدید زخمیوں کو نشترہسپتال ملتان منتقل کردیا۔شدید زخمیوں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ، کی وجہ سے حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ابتدائی طورپر جاں بحق ہونے والے افراد میں سے صابرحسین چانڈیہ، عباس، اکبر بھٹہ کی شناخت ہوئی ہے۔