سرکاری پانی چوری کرنے پر سابق ایم پی اے سمیت 20افراد کیخلاف تین الگ مقدمات درج

مظفر گڑھ۔5 اگست(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اگست2018ء) پولیس نے سابق ایم پی اے ملک قسور کریم لنگڑیال سمیت 20افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ روہیلانوالی نے ایس ڈی او کینال محمد فاروق کی مدعیت میں سابق رکن صوبائی اسمبلی اور این اے 184 مظفرگڑھ کے آزاد امیدوار ملک قسور کریم لنگڑیال اور ان کے بھائی, سابق چئیرمین یونین کونسل ملک عبداللہ لنگڑیال سمیت 20 افراد کے خلاف نہری پانی چوری کے تین الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں جس میں ان پر موضع لنگڑیال میں نہری موگے توڑ کر پانی چوری کرکے اپنے رقبے سیراب کرنے کا الزام ہے جبکہ محکمہ انہار نے انکے لگائے گئے ناجائز موگے پکڑ لئے تھے اور اس کی رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کردی گئی۔