مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا اور مریضوں کی عیادت، احوال دریافت کیا اور صحت یابی کی دعا کی، شہباز شریف نے کہا کہ مظفر گڑھ والوں کو سی ٹی سکین کیلئے ملتان نہیں جانا پڑے گا۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا، شہباز شریف نے سی ٹی سکین، ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک اور ٹراما سنٹر کا افتتاح کیا، وزیراعلیٰ نے ایمر جنسی، او پی ڈی، آپریشن تھیٹر وارڈ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے 39کروڑ 76لاکھ روپے کی لاگت کے تعمیر نو میگاپراجیکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ طبی سہولتوں اور وارڈز کا معیار کسی اعلیٰ ہسپتال سے کم نہیں ،وزیراعلیٰ نے مریضوں کی عیادت، احوال دریافت کیا اور صحت یابی کی دعا کی۔شہباز شریف نے کہا کہ مظفر گڑھ والوں کو سی ٹی سکین کیلئے ملتان نہیں جانا پڑے گا، سی ٹی سکین فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی اور سہولت 24گھنٹے میسر ہو گی، وزیراعلیٰ نے 11کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جدید ٹراما سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مظفر گڑھ میں ٹراما سنٹر وقت کی ضرورت ہے اور لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔