تحصیل مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں 17گندم خریداری مراکز قائم کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر محمد سیف انو رنے کہا کہ ہے کہ ضلع میں محکمہ خوراک کے زیر انتظام تحصیل مظفرگڑھ اور تحصیل کوٹ ادو میں گندم خریداری کیلئے 17مراکز قائم کئے جارہے ہیں، جہاں پر حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق بار دانے کی تقسیم اور خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے گندم خریداری کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بتایا کہ امسال ضلع مظفرگڑھ میں محکمہ خوراک کیلئے ایک لاکھ 31ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور حکومت پنجاب کی طرف سے 1300روپے فی من گندم کی قیمت مقرر کی گئی ہے ، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو سایہ دار جگہ، بیٹھنے کیلئے کرسیاں اور پینے کیلئے ٹھنڈا پانی کی سہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر باردانے کی فراہمی کو نہایت شفاف بنایا جائے ، چھوٹے کاشتکاروں کو حکومت کی پالیسی کے مطابق ترجیح بنیادوں پر باردانہ فراہم کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ ایک کاشتکار کو 20ایکٹر اراضی تک باردانہ فراہم کیا جائے گا اور8بوری فی ایکٹر بادانہ فراہم کیا جائے گا، بادانہ کی تقسیم میں کسی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہر مرکز پر کسان تنظیم کا نمائندہ موجود ہو گا تاکہ بار دانہ کی تقسیم کے عمل کا معائنہ کرسکے، اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو عطاء الحق ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سید محدم نوید عالم ، ڈی ایف سی ملک محمد ممتاز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور کسان تنظیم کے نمائندگان نے شرکت کی۔