ڈی پی اونے ٹریفک پولیس کے عملے کو عیدالفطر کے ایام میں چالانوں کا سلسلہ فوری بند کرنے کا حکم دے دیا

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جون2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اویس احمد نے ٹریفک پولیس کے عملے کو عیدالفطر کے ایام میں چالانوں کا سلسلہ فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ڈی پی او کو شکایت ملی تھی کہ پورے پنجاب میں ایام عیدالفطر میں ٹریفک چالان بندہو چکے ہیں مگر مظفرگڑھ میں ہر سڑک پر ٹریفک پولیس کے ناکے لگے ہوئے ہیں۔پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح مظفرگڑھ ٹریفک پولیس کو بھی آئی جی پنجاب کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کا حکم صادر کیا جائے کیونکہ ٹریفک پولیس کی جاری چالان مہم سے مظفرگڑھ پولیس فورس بدنام ہو رہی ہے۔ ڈی پی او نے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عیدالفطر کے ایام میں چالان بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔