حکومت پنجاب کا راجن پور کے کچہ ایریا کیلئے الگ سے نئی پولیس فورس بنانے کا فیصلہ،ذرائع

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 نومبر2019ء) حکومت پنجاب کا راجن پور کے کچہ ایریا کیلئے الگ سے نئی پولیس فورس بنانے کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سید علی مرتضیٰ شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کی جس میں نئی پولیس فورس کی منظوری دینے کی درخواست کی گئی ہے، یہ پولیس فورس دریاؤں کیساتھ ساتھ کچہ ایریا میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی،پہلے مرحلے میں فورس میں 230 ملازمین بھرتی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے محکمہ خزانہ سے اس سلسلے میں 65 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں ۔محکمہ داخلہ کی کمیٹی اس پولیس فورس کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہی جب کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد یہ پولیس فورس فعال کر دی جائے گی۔