مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2019ء) مظفرگڑھ میں چوتھی تین روزہ تھل جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا۔پہلیدن گاڑیوں کی رجسٹریشن اور کوالیفائینگ رائونڈ جاری، مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامیہ اور ٹی ڈی سی پی کے اشتراک سے تین روزہ چوتھی تھل جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
ہیڈ محمد والا کے قریب چھانگا مانگا ٹیلے پر سٹارٹنگ پوائنٹ بنایا گیا اور سٹارٹنگ پوائنٹ ہی اینڈنگ پوائنٹ ہے۔
لیہ چوک اعظم،سرور شہید اور مظفرگڑھ کے علاقوں پر مشتمل 180 کلومیٹر طویل ٹریک بنایا گیا ہے جس پر ملک بھر سے آئے ہوئے ڈرائیورز اپنی فنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔ جمعہ کے روز پہلے دن گاڑیوں کی رجسٹریشن اور کوالیفائینگ راونڈ جاری رہا جس کے لیے اڑھائی کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔ اس فیسٹیول کو انجوائے کرنے کیلیے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد آئی ہوئی ہے۔