مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اکتوبر2019ء) میڈیا کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ کا نوٹس، سکولوں سے چھٹی کے وقت پولیس گشت کو بڑھا دیا گیا۔تفصیل کے مطابق خان گڑھ میں چھٹی کے اوقات میں اوباشوں نے سکول آنے جانے والی طالبات کو آوازیں کسنے اور چھیڑ خوانی کر کے بھاگ جانا معمول بنا رکھا تھا جس پر میڈیا اور شہریوں نے مسئلہ کی نشاندہی کی تو ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ نے فوری نوٹس لیتے ہوے سکولوں سے چھٹی کے اوقات میں پولیس گشت بڑھا دی اور ہدایات جاری کیں کہ ایسے اوباشوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔
شہر میں امن وامان کی فضا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں کسی کورعایت نہیں دی جائے گی اور ایسے اوباشوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔