اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی دو ایمبولینسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والا بس کنڈیکٹر اشرف ولد حبیب اللہ عمر 26 سال زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔
مظفرگڑھ (اُمظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر پتافی چوک کے قریب مسافر کوچ اور دو بیل گاڑیوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ بیل ہلاک ہوگیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق مسافر کوچ اور 2 بیل گاڑیوں کے درمیان تصادم میں بیل گاڑی کا کوچوان موقع پر جاں بحق اور بیل موقع پر ہلاک ھو گیا جبکہ مسافر کوچ کا کنڈیکٹر شدید زخمی ہو گیا، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ مسافر کوچ کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔