Home / News / 9 محرم الحرام، ضلع بھر میں 107جلوس اور 199مجالس کاا نعقاد، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

9 محرم الحرام، ضلع بھر میں 107جلوس اور 199مجالس کاا نعقاد، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

مظفرگڑھ۔20 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 ستمبر2018ء) 9 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں 107جلوس نکالے گئے اور 199 مجالس کا انعقاد ہوا.مجالس اور ماتمی جلوسوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور رضا کار سیکیورٹی پر مامور ہیں، حساس مجالس اور جلوسوں پر ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات اور کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مجالس اور جلوسوں میں شامل ہونے والے افراد کی تھری لئیر یعنی واک تھروگیٹس,میٹل ڈیٹیکٹر اور فیزیکل سرچ کی جارہی ہے، مظفرگڑھ، کنٹرول روم میں لمحہ با لمحہ صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے،تمام پروگرامز مثالی امن کے ساتھ جاری ہیں۔

Loading...
%d bloggers like this: