Breaking News
Home / News / 9 اضلاع کے ہسپتالوں میں تعینات ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرز کو سبکدوش کر دیا گیا

9 اضلاع کے ہسپتالوں میں تعینات ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرز کو سبکدوش کر دیا گیا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2019ء) سیکرٹری پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبہ کے 9 اضلاع کے ضلعی صدر ہسپتالوں میں تعینات ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرز کو ملازمتوں سے سبکدوش کر دیا۔نوٹیفیکیشن نمبر so.g.ph..shd.misc. کے مطابق نذر حسین مظفرگڑھ، خالد فاروق خانیوال، نوید صفدر قصور، نعیم افضل خان نارووال،محمد زبیر بٹ اٹک، عمران وڑائچ حافظ آباد،عمران اسلم شیخوپورہ، نوید افضل راجن پور اور طاہر بشیر جھنگ کو یکم جنوری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
Loading...
%d bloggers like this: