80 ملین روپے کی لاگت سے نئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں 21 مئی کو بجلی کی سپلائی بند رہے گی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مئی2022ء) 80 ملین روپے کی لاگت سے نئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب،ہزاروں میپکو صادفین کو فائیدہ ہو گا،ٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں 21 مئی کو بجلی کی سپلائی بند رہے گی، میپکو ترجمان کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) مظفرگڑھ سرکل کے 132KVچوک منڈا گرڈاسٹیشن سے منسلک صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہمی یقینی بنانے کے لئے 31.5/40ایم وی اے استعدادکار کا نیاپاورٹرانسفارمر نصب کیاجارہاہے۔

اس منصوبے کی تکمیل پر 8 کروڑروپے سے زائد لاگت آئے گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر 132KVچوک منڈا گرڈاسٹیشن کے 20/26ایم وی اے کے ٹی ون پاورٹرانسفارمر کی جگہ زیادہ استعدادکار31.5/40ایم وی اے کا پاور ٹرانسفارمر نصب کیاجارہاہے۔ پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں 132KVچوک منڈا گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVسٹی، ایم ٹی ایم I، II،6، ایف اے ٹی ایم اور ریاض آبادفیڈرز سے کل21مئی کوپانچ بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔ صارفین متبادل انتظام کر لیں۔\378