مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مارچ2023ء) وفاقی وزیر مملکت و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ 25شعبان سے بی آئی ایس پی کے تحت مستحق لوگوں کو مفت آٹا دیا جائیگا،عوام کے رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جائے،رش کو کم کرنے کیلئے ٹوکن سسٹم پر احسن طریقہ سے بلا تفریق کام کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی وزیر مملکت،و پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن آفس خان گڑھ کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر مملکت نوبزادہ افتخار احمد خان نے بی آئی ایس پی رجسٹریشن آفس خانگڑھ کا تفصیلی وزٹ کیا۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سہیل عارف کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جائے، یونین کونسل کے نام کا پینا فلیکس خانگڑھ آفس میں لگایا جائے اور رش کو کم کرنے کیلئے ٹوکن سسٹم پر احسن طریقہ سے بلا تفریق کام کیا جائے ۔
اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سہیل عارف، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک عبدالرزاق جھانب ،ملک خورشیدنور،انجینئر ملک وسیم رزاق جھانب ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی مظفرگڑھ اور مقامی صحافی بھی موجود تھے۔نواب افتخار احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کی نشاندہی میڈیا کا فرض ہیوہ تنقید برائے اصلاح پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اخبارات کے پڑھنے سے سیاسی لوگوں کی رہنمائی ہوتی ہے، صحافی حضرات کھل کر اور بے لاگ تبصرہ کیا کریں۔