مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25دسمبر تک مظفر گڑھ میں250بستروں پر مشتمل ہسپتال کا کام شروع کر دیا جائے گاجبکہطیب اردوان ہسپتال میں 120بستروں کا اضافہ کیا ہے،70سال میں کسی حکومت نے اتنی شفافیت اور تیزی سے منصوبے مکمل نہیں کئے،ہم پر اعتراضات لگانے والوں نے اپنے صوبوں میں دھیلے کا کام نہیں کیا،70سالوں میں پہلی مرتبہ چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے،ہم نے پشاور میں ڈینگی کی وبا پر سیاست نہیں بلکہ اپنے بھائیوں کی خدمت کی ۔وہ جمعرات کو مظفر گڑھ میںتقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ توانائی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے متعدد منصوبے کام کر رہے ہیں، رواں سال کے آخر میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی، عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مختلف منصوبے شروع کر رکھے ہیں، ہم لفاظی پر نہیں کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طیب اردوان ہسپتال میں 120بستروں کا اضافہ کیا ہے، مظفر گڑھ میں 25دسمبر تک 250بستروں کا ہسپتال کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 70سال میں کسی حکومت نے اتنی شفافیت اور تیزی سے منصوبے مکمل نہیں کئے، پورے پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، سڑکوں کی تعمیر میں معیار کو برقرار رکھا گیا ہے، عوام اپنے بچوں کو سکول، کالجز تک سکون سے بھیج سکتے ہیں، ہم پر اعتراضات لگانے والوں نے اپنے صوبوں میں دھیلے کا کام نہیں کیا،بڑے بڑے دعوے کرنے والے اپنے صوبے میں ڈینگی کا مقابلہ نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ 70سالوں میں پہلی مرتبہ چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے گئے، زرعی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، ہم نے پشاور میں ڈینگی کی وبا پر بھی سیاست نہیں کی بلکہ اپنے بھائیوں کی خدمت کی ہے۔