Home / News / 12 مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں کا شادی کو گھر دھاوا، 4دلہنوں کی21 زیوارت ، اڑھائی لاکھ روپے لوٹ لئے

12 مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں کا شادی کو گھر دھاوا، 4دلہنوں کی21 زیوارت ، اڑھائی لاکھ روپے لوٹ لئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ نومبر2019ء) 1 مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں کا شادی والے گھر پر دھاوا, نوبیاہتا 4 دلہنوں سے 1 تولے کے طلائی زیورات اور سلامی کی اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی۔

تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں علاقہ قصبہ موچی والی غربی میں محکمہ انہار کے ریٹائرڈ پٹواری رانا ظہیر الدین نے 4 دن قبل اپنے بیٹے اور بیٹیوں کی شادی کی ،گزشتہ شب چاروں دلہنیں اور دیگر اہل خانہ گھر میں موجود تھے کہ رات کے پچھلے پہر تقریباً بجے 12 مسلح نقاب پوش نامعلوم ڈاکو گھر میں داخل ہو گئی.

اور اسلحہ کے زور پر پٹواری کے بیٹی, ائر فورس کے ملازم رانا عمران, داماد صدیق منور ,دیگر خواتین اور چاروں نوبیاہتا دلہنوں کو یرغمال بنا لیا. ان سے چابیاں لیکر سیف الماریوں میں رکھے 21 تولے کے طلائی زیورات, اڑھائی لاکھ روپے سلامی کی نقدی اور تین قیمتی موبائیل مالیتی ایک لاھ روپے لوٹ کر اور انہیں ایک کمرہ میں بند کر کے فرار ہو گئی. محبوسین کے شور واویلہ پر اہالیان بستی نے آ کر آزاد کرایا. اہل خانہ کے مطابق ڈاکو پنجابی زبان میں بات کرتے تھی. ڈکیتی کی واردات کی اطلاع 15 پر ملنے کے بعد روہیلانوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی. جبکہ ڈی پی او مظفرگڑھ نے بھی واردات کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس کو ڈاکووں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئے۔

Loading...