Breaking News
Home / News / 10 سالہ گمشدہ بچی کو تھانہ سول لائن پولیس نے تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا

10 سالہ گمشدہ بچی کو تھانہ سول لائن پولیس نے تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اپریل2019ء) 10 سالہگمشدہ بچی کو تھانہ سول لائن پولیس نے تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سول لائن کو اطلاع ملی کہ 10 سالہ ثمرین اپنے گھر سے غائب ہے، جس پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے فوری طور بچی کی تلاش کیلئے تحرک کیا اس کے تمام رشتہ داروں سے معلومات لی گئیں تاہم کامیابی نہ مل سکی، پولیس ٹیم نے بچی کے گھر اور آس پاس اس سلسلے میں تلاش شروع کی تاہم بہت کوشش کے بعد پولیس ٹیم نے بچی ثمرین بی بی کو تلاش کر لیا، تھانے میں جب ثمرین بی بی کو اس کے والدین کے حوالے کیا گیا تو والدین نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی بچی کے ملنے پر اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا اور پولیس افسران و ملازمان کو دعائیں دیں۔
Loading...
%d bloggers like this: