ہماری حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 فروری2020ء) مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی روشنی میں نوجوان نسل کی تعلیم اور روشن مستقبل کے لئے دن رات مصروف عمل ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نسل نو خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہے نوجوان نسل کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ ہمارے ملک کا مستقبل روشن ہے اور ہمارا ملک ضرور ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مظفرگڑھ کی نسل نو کے لئے یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس سے نوجوان نسل کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے اور اس پسماندہ خطے میں علم کی روشنی پھیلے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں دانش سکول سنٹر آف ایکسیلینس میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی سردار حمید ڈوگر نے بھی خطاب کیا۔سردار عون حمید ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں اس سکول کی نمایاں خدمات ہیں