ہائی کورٹ لاہورکے قیام کی 150سالہ تقریبات، جج صاحبان نے پودے لگائے

مظفر گڑھ۔10 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 نومبر2016ء)ہائی کورٹ کے قیام کی 150سالہ تقریبات شایان شان طریقے سے مظفر گڑھ میں بھی منائی جا رہی ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ قیصر نذیر بٹ اور سنیئر سول جج محمد امجد خان نے سیشن کورٹ کے سبزازار میں پودے لگائے اس موقع پر صدر بار سردار عبدلقیوم دستی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان فرخ حمید ،محمد فرقان ،حیدر علی خان ،سنیئر سول جج محمد امجد خان ،سول جج صاحبان عارف خان نیازی ،محمد حنیف نوناری ،محمد فاروق ،نعیم بخش ،راؤ انیس ،منظور احمد نور ،چوہدری محمد خالد ،نجم ایوب ،محمد نعیم ،تصور حسین ،ذیشان حیدر ،محمد طارق ،ملک آصف بشیر بھی موجود تھے اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج محمد فرقان نے دعا کروائی ۔